جشن ميلاد امام مہدی(عج)، وحدت اسلامی كا مظہر ہے: ابوالقاسم ديباجی

IQNA

جشن ميلاد امام مہدی(عج)، وحدت اسلامی كا مظہر ہے: ابوالقاسم ديباجی

13:22 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963668
بين الاقوامی گروپ:كويت میں آيت اللہ سيستانی كے وكيل سيد "ابوالقاسم ديباجی" نے كہا ہے كہ جشن ميلاد امام مہدی وحدت اسلامی كا اہم ترين مظہرہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے علاقہ سالمیہ كی مسجد "زين العابدين" میں امام عصر(عج) كا جشن انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا گيا جس میں آيت اللہ سيستانی كے وكيل سيد ابوالقاسم ديباجی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام زمانہ(عج) كے ظہور سے دنيا امن و آشتی كا گہوارہ بن جائے گی اور پوری دنيا سے تفرقہ بازی كی آگ ختم ہوجائے گی اور بھائی چارے كی فضا قائم ہو جائے گی۔
انہوں نے كہا كہ نيمہ شعبان بھی بڑی اعياد میں شمار ہوتا ہے اور مسلمان ہر سال جشن منا كر امام عصر(عج) كے ساتھ تجديد عہد كرتے ہیں۔
آيت اللہ سيستانی كے وكيل نے كہا ہے كہ امام زمانہ(عج) تمام انبياء كا نچوڑ اور زمين پر حجت خدا ہیں۔ واضح رہے كہ نيمہ شعبان كی مناسبت سے كويت كے مختلف مقامات پر جشن كی محافل منعقد ہوئی ہیں۔
622504
نظرات بینندگان
captcha