ملائيشيا میں قرآن مجيد كے ۵۲ویں مقابلوں كا قرآن مجيد كی تلاوت سے آغاز

IQNA

ملائيشيا میں قرآن مجيد كے ۵۲ویں مقابلوں كا قرآن مجيد كی تلاوت سے آغاز

13:21 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963670
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا میں منعقدہ قرآن مجيد كے ۵۲ویں مقابلوں كے پہلے دن مراكش، سنيگال اور ہندوستان سے آئے ہوئے قاريان گرامی نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے ۵۲ویں عالمی مقابلوں كے افتتاح كے بعد مراكش، سنيگال اور ہندوستان سے آنے والے قراء حضرات نے تلاوت قرآن مجيد سے ان مقابلوں كا آغاز كر ديا ہے۔
مراكش كے قاری "عبدالكريم احمد بودكيك" نے سورہ بقرہ كی آيات كی تلاوت كی۔
سنيگال كے قاری "نديا سينا بوسار" نے بھی سورہ بقرہ كی آيات سے حاضرين كے قلوب كو منور كيا۔
اس كے بعد سرزمين ہندوستان سے آئے ہوئے قاری جناب محمد منير احمد نے سورۃ انعام كی بعض آيات كی تلاوت كی۔
622251

نظرات بینندگان
captcha