بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے خصوصی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ان قرآنی مقابلوں كی نظارت كرنے والے منصفين كے اسماء گرامی درج ذيل ہیں۔ "محمد شيخ عبدالعزيز"، "سيد محمد بن اشعاری" یہ دونوں حضرات منصف اول اور دوم ہیں اور منصفين كمیٹی كے انچارج ہیں۔
كمیٹی میں شامل منصفين كے اسماء گرامی مصر سے محمود امين طنطاوی اور "سيد علی عبدالمجيد، عبدالسميع، ملائيشيا سے "حسن بن حاج ازھری" اور "نئی جعفر اسماعيل"، "عراق سے "علاوہ الدين محمد علی القيسی" مراكش سے "محمد علی عطفای" تھائی لينڈ سے "سانتی داسا" برونئی كے "محمد زيمی" شام سے "ہيثم محمود ادلبی" اردن سے "سميع احمد خالد عثامنہ" سعودی عرب سے "سالم بن محمد محمود شنقيطی" ليبيا سے "محمد عالم" اور انڈونيشيا كے "سيد عقيل حسين منور" شامل ہیں۔
622527