۱۰۰ سالہ خاتون كی سعودی عرب كے صوبہ "البشائر" میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن

IQNA

۱۰۰ سالہ خاتون كی سعودی عرب كے صوبہ "البشائر" میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن

13:20 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963677
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبہ "البشائر" میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں ۱۰۰ سالہ خاتون نے شعبہ خواتين میں اول پوزيشن حاصل كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ "عكاز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبہ "البشائر" میں انجمن خيریہ كی طرف سے قرآن مجيد كے مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔
ان مقابلوں میں اس ۱۰۰ سالہ خاتون نے حفظ قرآن میں اول پوزيشن حاصل كی ہے۔
واضح رہے كہ یہ صد سالہ خاتون ان پڑھ ہے ليكن اس نے قرآن مجيد كو حفظ كيا ہوا ہے اور منصفين كے تمام سوالات كے صحيح جواب دیے ہیں۔
622530

نظرات بینندگان
captcha