امريكہ میں "قرآن كی نشرواشاعت" كا دن منايا جائے گا

IQNA

امريكہ میں "قرآن كی نشرواشاعت" كا دن منايا جائے گا

12:24 - August 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1965634
بين الاقوامی گروپ: روابط اسلامی كونسل نے امريكی يكساء كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے امريكہ میں "قرآن كی نشرواشاعت كا دن" منعقد كرنے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كی روابط اسلامی كونسل امريكی كليسا كے اقدام كو ناكام بنانے كی خاطر امريكہ میں "قرآن كی نشر و اشاعت كا دن" منعقد كرے گی۔
اس كونسل نے اعلان كيا ہے كہ اس دن ايك لاكھ سے زائد قرآنی نسخہ جات امريكی شہريوں میں تقسيم كیے جائیں گے تاكہ وہ اسلامی تعليمات سے آگاہ ہو سكیں۔
دوسری طرف بعض مسلم انجمنوں اور مسيحی كونسلز نےامريكی كليساء كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے حكومت كو متوجہ كيا ہے كہ وہ كليسا كے اس اقدام كو عملی جامہ پہنانے سے روكے۔
624227

نظرات بینندگان
captcha