بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارہ "فلسطين آن لائن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كی اسرائيل كے خلاف كاميابی كی چوتھی سالگرہ پر جنبش جہاد اسلامی نے اپنے ايك بيان میں حزب اللہ كی كاميابی كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كی نابودی كا راز اسلامی جہاد میں ہی مضمر ہے۔
جہاد اسلامی نے لبنانی سرزمين پر اسرائيل كی جانب سے كیے گئے حالیہ حملہ كی بھی پر زور مذمت كی اور اسرائيل پر واضح كہا كہ اس كا مناسب جواب ديا جائے گا۔
جہاد اسلامی نے لبنانی فوج كو اسرائيل كے مقابلے میں كاميابی حاصل كرنے پر دنيا كی بہترين آرمی قرار ديا ہے۔
626564