كينيا میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز كا اہتمام

IQNA

كينيا میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز كا اہتمام

18:24 - August 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1974034
قرآنی سرگرمياں گروپ: كينيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس سنٹر اور نيروبی میں مسجد جعفری میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز كا اہتمام كيا گيا ہے ان كورسز كا آغاز يكم رمضان كو ہوا اور دو ہفتے تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان كورسز میں ناظرہ، قرائت، ترتيل اور تجويد قرآن كی تعليم دی جا رہی ہے۔
ايران كے نامور قاری "مسعود پيروزمند" ان كورسز میں قرآن مجيد كی تعليم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
ان كورسز میں نيروبی اور اس كے اطراف كے چاليس افراد شركت كر رہے ہیں۔
ان كورسز كے اختتام پر ممتاز افراد كو انعامات ديئے جائیں گے۔
632906

نظرات بینندگان
captcha