بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "alqubanchi.com" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شہر نجف اشرف كے امام جمعہ سيد صدر الدين قبانچی گزشتہ نماز جمعہ كے خطبوں میں مرحوم عبدالعزيز حكيم كی پہلی برسی كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا مرحوم عبدالعزيز حكيم نے عراق میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت قائم كرنے كے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مرحوم سيد عبدالعزيز حكيم آيت اللہ العظمی شہيد سيد محمد باقر صدر كے لئے قابل اعتماد اور اپنے بھائی آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم كے رازدار تھے۔
انہوں نے عظيم جہادی اور سياسی خدمات انجام دیں۔
632705