بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "time of india" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہندوستان كی رياست مہاراشٹر سے ۲۵۰ قراء اور حفاظ ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
ان مقابلوں كا اہتمام دو غير سركاری انجمنوں "اقدس" اور "امان" نے كيا اور ان مقابلوں میں ۱۰ ممتاز افراد كو نقدی انعامات اور حج كا خرچ ديا جائے گا۔
ہندوستان كی علماء كونسل كے سربراہ اور ان مقابلوں كے منتظم مولانا محمود دريابادی نے كہا ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد دنيا كے كونے كونے تك قرآن مجيد كے پيغام كو پہنچانا ہے۔
638531