مصر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح

IQNA

مصر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح

16:30 - August 31, 2010
خبر کا کوڈ: 1985558
بين الاقوامی گروپ: مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ۶۸ ممالك كے قاريان قرآن اور حفاظ گرامی كی موجودگی میں ۱۸ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز ہو گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كيا ہے قرآنی مقابلوں كے افتتاح كے موقع پر مصر كے وزير اعظم "احمد نظيف" شيخ الازہر "احمد الطيب" مصر كے مفتی "علی جمعہ" اور مصر كے وزير اوقاف و اسلامی امور " محمود حمدی زقزوق" موجود تھے۔
وزير اوقاف نے كہا كہ اس دفعہ ان مقابلوں میں ۶۸ ممالك كے شركاء موجود ہیں۔ جامعۃ الازہر كے سربراہ احمد الطيب نے مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ تدبر قرآن اور احكام الہی كو اپنانے كی بھرپور كوشش كریں۔
645039
نظرات بینندگان
captcha