قطر میں عالمی قدس سيمينار كا انعقاد كيا جائے گا: محمد صبيح

IQNA

قطر میں عالمی قدس سيمينار كا انعقاد كيا جائے گا: محمد صبيح

14:47 - September 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1988017
بين الاقوامی گروپ: فلسطينيوں كے حقوق كو بيان كرنے اور اسرائيل تجاوز كو بيان كرنے كی خاطر قطر میں عالمی قدس سيمينار منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "دارالحياۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے فلسطين امور كے نائب جناب "محمد صبيح" نے قاہرہ میں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد فلسطينيوں اور قدس كے مسائل كو اجاگر كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالمی سيمينار كے ابتدائی مراحل پایہ تكميل پا چكے ہیں اور اس میں مسلم و مسيحی برادری كے راہنما شركت كریں گے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور ديا كہ وہ فلسطين كے مسائل كو عالمی سطح پر اجاگر كریں۔
647795

نظرات بینندگان
captcha