بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "دارالحياۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے فلسطين امور كے نائب جناب "محمد صبيح" نے قاہرہ میں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد فلسطينيوں اور قدس كے مسائل كو اجاگر كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ عالمی سيمينار كے ابتدائی مراحل پایہ تكميل پا چكے ہیں اور اس میں مسلم و مسيحی برادری كے راہنما شركت كریں گے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور ديا كہ وہ فلسطين كے مسائل كو عالمی سطح پر اجاگر كریں۔
647795