چيچنيا میں عظيم الشان اور سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی جائے گی

IQNA

چيچنيا میں عظيم الشان اور سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی جائے گی

14:37 - September 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1989797
بين الاقوامی گروپ: چيچنيا كے صدر نے كہا ہے كہ چيچنيا كے دارالحكومت "گروزنی" میں دنيا كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارہ 'Info-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چيچنيا كے صدر "قادروف" نے كہا ہے كہ ميری سب سے بڑی خواہش ہے كہ دنيا كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی جائے اور دنيا پر واضح كيا جائے كہ اسلام امن وآشتی كا مذہب ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس سے قبل يورپ كی سب سے بڑی مسجد بھی ہم نے تعمير كی ہے اور اب چاہتے ہیں كہ دنيا كی سب سے بڑی مسجد بھی تعمير كریں۔
ابھی تك اس مسجد كی تعمير كی تاريخ كا اعلان نہیں كيا گيا۔
650049

نظرات بینندگان
captcha