امريكی رياست "مينہ سوتا" میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

امريكی رياست "مينہ سوتا" میں قرآنی محفل كا انعقاد

11:19 - September 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1994427
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست "مينہ سوتا" كے شہر " چاسكا" میں قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارہ "wcco" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس محفل میں افغانستان كے سابق وزير زراعت "جعفر لكنوال" نے قرآن مجيد كی چند آيات كی تلاوت كی ہے۔
انہوں نے كہا ہے كہ قرآن مجيد صلح و سلامتی كا پيغام ديتا ہے اور ۱۱ ستمبر كے بعد تو اس كتاب كی فاديت اور بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ قرآن كو جلانے كے بجائے اس كو سمجھنے كی كوشش كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جس طرح مسلمان توريت و انجيل كا احترام كرتے ہیں اسی طرح دوسرے اديان كے پيروكاروں كو بھی چاہیے كہ وہ بھی اسلامی مقدسات كا خيال ركھیں۔
653945
نظرات بینندگان
captcha