بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں الزہراء قرآن وحديث انسٹیٹيوٹ كی افتتاحی تقريب منعقد كی گئی ہے جس میں "المصطفی قرآن اكیڈمی" كے سربراہ "ابرار حسين" نے تلاوت قرآن كی۔ اس موقع كے حافظ قرآن "مھمد تقی "جنہوں نے ۵۱ روش سے قرآن مجيد كو حفظ كر ركھا ہے كو خصوصی طور پر مدعو كيا گيا تھا جنہوں نے مختلف انداز سے قرآن مجيد كی تلاوت كر كے سينكڑوں عاشقان قرآن كے قلوب كو منور كيا۔
آخر میں الزہراء قرآن وحديث انسٹیٹيوٹ كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين ادريس احمد علوی نے خطاب كرتے ہوئے قرآنی تعليمات كی عظمت كو بيان كيا۔
انہوں نے كہا كہ موجودہ دور میں اسلام دشمن طاقتیں مختلف حربوں سے مسلم جوانوں كے اخلاق كو تاراج كر دیں لہذا ان كے ناپاك عزائم كو قرآن و حديث ہی كے ذريعہ ناكام بنايا جا سكتا ہے۔
لہذا والدين كی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے كہ وہ اپنے بچوں كو قرآن و حديث كی تعليمات سے آراستہ كریں۔
657842