بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آل البيت اسلامی تفكر انسٹیٹيوٹ كا یہ پندرہویں سيمينار ہے جو اردن كے بادشاہ ملك عبداللہ ثانی كی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔
آل البيت انسٹیٹيوٹ كے اراكين كے ايك سو دانشور اس تين روزہ سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق امان كے اس سيمينار میں ۳۸ علمی تحقيقات كا جائزہ ليا جا رہا ہے جن میں سے "قرآن اور حديث نبوی میں ماحوليات"، "عالمی ماحوليات كی مشكلات كی مشكلات كے لئے راہ حل پيش كرنےمیں اسلامی اقدار كا كردار"، "قرآن كريم اور حديث نبوی(ص) میں حيوانات اور زندہ موجودات" اور طول تاريخ میں مسلمانوں كی ماحوليات پر توجہ اور اپنے ممالك میں اس مسئلے پر حالیہ توجہ" جيسے موضوعات شامل ہیں۔
663822