بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ڈيجیٹل میڈيا كی بين الاقوامی نمائش سے ايك رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی نمائش میں روس كا سماجی اور مذہبی چينل وليعصر(عج) انسٹیٹيوٹ، تاجيكستان كے ثقافتی انجمن نور، افغانستان كے شيعوں كی تخصصی سائٹ اور افغانستان میں مذہبی تقريب اور اسلامی وحدت كی آواز كے عنوان سے شيعوں كے اطلاعات، معارف اور ارتباط كے سنٹر شركت كر رہے ہیں۔
اس كے علاوہ اس بين الاقوامی نمائش میں سری لنكا میں اسلام اور قرآنی معارف كی ترويج كے سنٹر ہاشمی فاؤنڈيشن اردو زبان میں قرآنی مفاہيم كی ترويج كے سنٹر ادارہ قرآنی تنزيل، ہندوستان كی مہدی مشن سائٹ اور "اسلام اور گرافك" شركت كررہے ہیں۔
671017