حرم مطہر امام علی(ع) میں ہزار سالہ پرانی مسجد كا دوبارہ افتتاح

IQNA

حرم مطہر امام علی(ع) میں ہزار سالہ پرانی مسجد كا دوبارہ افتتاح

13:15 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011450
ثقافتی گروپ: حرم مطہر امام علی(ع) كے شمالی حصے میں واقع ہزار سالہ پرانی مسجد "عمران بن شاہين" كا مرمت كے بعد دوبارہ افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستان مقدس امام علی علیہ السلام كی كوششوں سے ۱۰ اكتوبر كو اس مسجد كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں عراق كے شيعہ ديوان وقف كے سربراہ "سيد صالح الحيدری" اور نجف اشرف كی بعض دينی اور علمی شخصيات نے شركت كی ہے۔
حرم مطہر امام علی علیہ السلام كے منصوبوں كے سربراہ "مظفر محبوبہ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ مسجد ہزار سال پرانی ہے اور صدام كےدور میں اس مسجد پر كوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد كی تعمير اور مرمت پر تقريباً ۳۰ لاكھ عراقی دينار كی لاگت آئی ہے اور اس وقت یہ مسجد نمازيوں كے لئے دوبارہ كھول دی گئی ہے۔
672774

نظرات بینندگان
captcha