"يورپ میں اسلامی معيشت" كے موضوع پرنشست كا اہتمام

IQNA

"يورپ میں اسلامی معيشت" كے موضوع پرنشست كا اہتمام

13:15 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011455
ثقافتی گروپ: "اسٹرسبورگ كے ہيومیٹيز ہاوس" كی كوششوں سے ۱۲ اور ۱۳ اكتوبر كو يورپ میں اسلامی معيشت" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "em-strasbourg" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گلوبلائزيشن نے تمام انسانی معاشروں كو اپنے تحت تاثير قرار ديا ہوا ہے اور اس گلوبلائزيشن سے سب سے پہلے مختلف ممالك كی معيشت اور بينكوں پر اثر ڈالا ہے۔
موجودہ دنيا میں اقتصادی جمود كی وجہ سے دنيا كے مختلف ممالك كے حكمرانوں اور ماہرين كی جانب سے اسلامی معيشت كی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اسلامی معيشت نے دينی شريعت كی پيروی اور اس كے مقدس اصول پر اعتماد كرتے ہوئے عالمی ماركیٹ میں ايك نيا افق ايجاد كيا ہے اور یہی وجہ ہے كہ يورپ كے معاشرے میں اس جديد فنانشل سسٹم كے اصولوں سے آگاہی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
672770
نظرات بینندگان
captcha