قطر كے قومی مصحف كی سائٹ كا افتتاح

IQNA

قطر كے قومی مصحف كی سائٹ كا افتتاح

13:29 - October 13, 2010
خبر کا کوڈ: 2012243
ثقافتی گروپ: قطر میں قرآن كريم كی اليكٹرانك تلاوت كے لئے ايك عظيم ترين انٹرنیٹ سائٹ كے عنوان سے قطر كے قومی مصحف كی سائٹ كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف كے ادارہ تبليغات و ارشاد دينی كی نگرانی اور اس ملك كی اسلام ويب سائٹ كے تعاون سے اس سائٹ كا افتتاح ہو رہا ہے۔
قطر كی وزارت اوقاف كے ادارہ تبليغات و ارشاد دينی كے انچارج "محمد محمود عبداللہ المحمود" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد پوری دنيا میں انٹرنیٹ كے كروڑوں صارفين كے لئے یہ موقع فراہم كرنا ہے كہ وہ قطر كے قومی مصحف كی تلاوت اور اس كے ديگر سروسز سے استفادہ كر سكیں۔
673409

نظرات بینندگان
captcha