برطانیہ كے تين شہروں میں امام رضا(ع) نامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

برطانیہ كے تين شہروں میں امام رضا(ع) نامی فيسٹيول كا انعقاد

13:09 - October 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2013514
ثقافتی گروپ: برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اس ملك كے تين شہروں میں امام رضا(ع) نامی فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
برطانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "علی محمد حلمی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اس كلچرل سنٹر كے پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ برطانیہ میں مقيم شيعوں اور ايرانيوں كے تعاون سے اس ملك كے تين شہروں "پیٹربرو"، "برمنگھم" اور "ناٹينگھام" میں امام رضا علیہ السلام نامی فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول میں سيمينار اور آستان قدس رضوی كی خطاطی كے آثار كی نمائش كے علاوہ ايك ثقافتی مقابلہ بھی منعقد كيا جائے گا۔
674743

نظرات بینندگان
captcha