تنزانیہ كے حفظ قرآن مجيد كے مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

تنزانیہ كے حفظ قرآن مجيد كے مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

14:09 - October 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2014345
قرآنی سرگرمياں گروپ: تنزانیہ كے دارالحكومت "دارالسلام" میں اس ملك حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں منختب افراد كی قدردانی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عالمی انجمن حفظ قرآن" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن حفظ قرآن كی كوششوں اور تنزانیہ كی خيراتی انجمن حفظ قرآن كے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ۳۶۴ افراد نے حصہ ليا ہے۔
تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام میں ۱۶ اكتوبر كو منتخب افراد كی قدردانی كا پروگرام منعقد ہوا ہے۔
جس میں اس ملك كے بعض حكومتی عہديداروں اور دينی اور قرآنی شخصيات اور علماء نے شركت كی ہے اور اس پروگرام كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا گيا ہے۔
676130

نظرات بینندگان
captcha