اٹلی میں اسلامی آرٹ كی نمائش كا آغاز

IQNA

اٹلی میں اسلامی آرٹ كی نمائش كا آغاز

14:08 - October 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2014351
ثقافتی گروپ: اٹلی كے شہر ميلان كے شاہی محل میں ۱۹ اكتوبر كو "اسلامی تمدن میں آرٹ" كے موضوع پر اسلامی آرٹ كی نمائش كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Global Arab Network" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے اسلامی آرٹ آثار كے سنٹر كی یہ تيسری بين الاقوامی نمائش ہے جو اس مرتبہ اٹلی كے شہر ميلان میں لگائی جا رہی ہے۔
ميلان كے ميئر "لٹز ياموراٹی" اور "حصہ الصباح السليم الصباح" كے توسط سے افتتاح ہونے والی اس نمائش میں كويت كے وزير اطلاعات "احمد عبداللہ الاحمد الصباح" شركت كریں گے۔
اس نمائش میں كويت میں موجود تقريباً ۳۵۰ اسلامی آثار منجملہ قرآن كريم صفحات اور اسلامی خطی نسخی كو ركھا جائے گا۔
شيخ "احمد عبداللہ الصباح" نے كہا ہے كہ انسانی تمدن پر اسلامی تہذيب كی بہت زيادہ تاثير كے تحت یہ نمائش اسلامی اور يورپی ممالك كے درميان دوستانہ تعلقات كے فروغ میں اہم كردار ادا كرے گی۔
676589

نظرات بینندگان
captcha