بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Global Arab Network" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے اسلامی آرٹ آثار كے سنٹر كی یہ تيسری بين الاقوامی نمائش ہے جو اس مرتبہ اٹلی كے شہر ميلان میں لگائی جا رہی ہے۔
ميلان كے ميئر "لٹز ياموراٹی" اور "حصہ الصباح السليم الصباح" كے توسط سے افتتاح ہونے والی اس نمائش میں كويت كے وزير اطلاعات "احمد عبداللہ الاحمد الصباح" شركت كریں گے۔
اس نمائش میں كويت میں موجود تقريباً ۳۵۰ اسلامی آثار منجملہ قرآن كريم صفحات اور اسلامی خطی نسخی كو ركھا جائے گا۔
شيخ "احمد عبداللہ الصباح" نے كہا ہے كہ انسانی تمدن پر اسلامی تہذيب كی بہت زيادہ تاثير كے تحت یہ نمائش اسلامی اور يورپی ممالك كے درميان دوستانہ تعلقات كے فروغ میں اہم كردار ادا كرے گی۔
676589