عمان كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ دينی تبليغات كے انچارج "خالد بن سعيد المشرفی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا عمان كی وزارت اوقاف كی كوششوں سے یہ جريدہ شائع ہوتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس جريدے میں عمان كے محققين كے مضامين كے علاوہ عالم اسلام كے محققين كے علمی مضامين كو بھی شائع كيا جاتا ہے۔
خالد بن سعيد المشرقی نے كہا كہ اس جريدے كے ہر شمارے میں قرآن كريم كی ايك آيت شائع كی جاتی ہے اور مسلمان محققين اور دانشور، دينی، فقہی، علمی، سياسی، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر اپنی تحقيقات كو پيش كرتے ہیں۔
683647