كنیڈا میں "عالمی مشتركہ گفتگو عادلانہ صلح" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

كنیڈا میں "عالمی مشتركہ گفتگو عادلانہ صلح" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

15:17 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022174
ثقافتی گروپ: كنیڈا كے دارالحكومت اٹاوا میں ۲۸ اور ۲۹ اكتوبر كو "عالمی مشتركہ گفتگو، عادلانہ صلح" كے موضوع پر تيسری علاقائی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں امريكہ، كنیڈا، وينزويلا اور اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اسلامی صلح ورلڈ اسمبلی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تہران يونيورسٹی كے فيكلٹی آف عالمی مطالعات كے سربراہ "سعيد رضا عاملی" فيكلٹی آف عالمی مطالعات كے تحقيقی امور كے مشير "حسن حسينی" تہران يونيورسٹی كے فيكلٹی آف حقوق اور سياسی علوم اور ايرانی پارليمنٹ میں تہران كے سابق ركن "ڈاكٹر الہام امين زادہ"جيسے ايرانی دانشور نے اس علاقائی نشست میں شركت كی ہے۔
اوٹاوا شہر كی يونيورسٹی اور پارليمنٹ میں منعقد ہونے والی اس نشست میں اديان اور تہذيبوں كے افكار اور آراء كی شناخت كے سلسلے میں كوشش، اسلام كی نظر میں عادلانہ صلح كے مفہوم كی وضاحت، انسان روابط میں عادلانہ صلح كے تحقق كے لئے كوشش اور موجودہ بين الاقوامی آرگنائزيشنز كی مينجمنٹ پر حاكم افكاركی اصلاح اور پاكيزگی كے لئے مواقع فراہم كرنا جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
684479

نظرات بینندگان
captcha