بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انجمن بيت الزہراء كے زير اہتمام منعقد ہونے والی محفل جشن مقامی وقت كے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگی ۔ جشن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے مختلف اداروں كے اہل كار يونيورسٹيوں میں زير تعليم طلباء اور ديگر محبان اہل بيت شركت كریں گے۔
انجمن بيت الزہرا كی ترجمان ويب سائٹ كے مطابق پروگرام میں تلاوت قرآن مجيد اور دعائے كميل كے بعد مختلف علمائے كرام اس عيد اور عظيم دن كی اہميت پر روشنی ڈالیں گے اور ذاكرين و شعراء عيد غدير كی مناسبت سے بارگاہ حضرت امام علی میں نذرانہ عقيدت پيش كریں گے۔
690183