اسلام ،عيسائيت اور یہوديت كے بارے میں نيويارك میں نمائش

IQNA

اسلام ،عيسائيت اور یہوديت كے بارے میں نيويارك میں نمائش

8:37 - November 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2028238
بين الاقوامی گروپ: اسلام ، عيسائيت اور یہوديت كے بارے میں امريكہ كی نيشنل لائبريری میں گذشتہ ہفتے لگنے والی نمائش جاری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اديان ابراہيمی كی مقدس كتابوں كے بارے میں یہ پہلی نمائش ہے جو امريكہ میں منعقد ہورہی ہے۔ نمائش كی افتتاحی تقريب میں اقوام متحدہ میں موجود مختلف ممالك كے سفيروں اور اديان ابراہيمی كے علماء و مذہبی شخصيات نے شركت كی۔
روزنامہ عرب نيوز كی رپورٹ كے مطابق نيشنل لائبريری كے سربراہ پال لی كلارك نے نمائش كے انعقاد پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے اپنے ۱۷ سالہ دور كی سب سے اہم نمائش قرار ديا۔
اديان ابراہيمی كی كتابوں اور آثار پر مشتمل اس نمائش میں اسلام ، عيسائت اور یہوديت كی كتابوں كے قلمی نسخے ايك ساتھ پيش كیے گئے ہیں۔
بقائے باہمی انجمن كے سربراہ لطيف جميل نے نمائش گاہ كے بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش گاہ كا مقصد اديان ابراہيمی كے درميان موجود مشتركات سے عوام كو آگاہ كرنا ہے۔
691099
نظرات بینندگان
captcha