بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ كے شعبہ قرآن و حديث كے سربراہ حسين اسدی نے قم میں ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ قرآن اور امام حسين علیہ السلام كے موضوع پر منعقد ہونے والے اس سيمينار كا اہتمام ادارہ قرآن و حديث اور امام خمينی ہائر ايجوكيشنل كمپليكس كے تحقيقاتی شعبہ كے تعاون سے كيا جارہا ہے۔
سيمينار آج شام تين نجے قدس ایڈیٹوريم ہال میں شروع ہوگا اور جامعۃ المصطفی العالمیۃ كے سربراہ آيت اللہ علی رضا اعرافی اور اقامہ نماز كونسل ايران كے سربراہ جحت الاسلام و المسلمين محسن قرائتی خطاب فرمائیں گے۔
ياد رہے كہ سيمينار كے انعقاد میں غير ايرانی طلباء تنظيمیں بھی بڑھ چڑھ كر حصہ لے رہی ہیں ۔ سيمينار كے دوران موضوع سے متعلق اہم مقالات بھی پڑھے جائیں گے۔
692746