تركی كی تاريخی مسجد "سليمانیہ" عيد الاضحی كے روز دوبارہ كھول دی جائے گی

IQNA

تركی كی تاريخی مسجد "سليمانیہ" عيد الاضحی كے روز دوبارہ كھول دی جائے گی

14:07 - November 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2033335
بين الاقوامی گروپ: استنبول میں واقع تاريخی مسجد "مسجد سليمانیہ" تين سال تك مرمت كے بعد عيد الاضحی كے موقعہ پر نمازيوں كے لیے دوبارہ كھول دی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق استنبول میں واقع عثمانیہ دور كی كی تاريخی مسجد "مسجد سليمانیہ" ترك مسلمانوں كے نزديك اپنے خاص تعميری انداز اور اسلامی و ثقافتی ورثہ كی وجہ سے بہت زيادہ مقبول ہے۔
Dunyabulteni ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق مسجد سليمانیہ كو تين سال قبل تعمير و مرمت كے لیے بند كرديا گيا تھا اور اب تعميراتی كام مكمل ہونے كے بعد عيد الاضحی كے موقعہ پر نمازيوں كے لیے دوبارہ كھول دی جائے گی۔
مسجد كی تعمير و مرمت پر دو كروڑ ليرہ سے زائد لاگت آئی ہے اور یہ تمام كام محكمہ اوقاف كی جانب سے كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ مسجد كے تعميراتی كام میں دو سو سے زيادہ انجينيرز، خطاط، اور ماہرين آثار قديمہ نے حصہ ليا ہے۔ یہ مسجد عثمانی بادشاہ سلطان سليمان اول كے حكم سے تعمير كی گئی تھی۔
695954
نظرات بینندگان
captcha