بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی كے زير اہتمام سولہویں قرآن و حديث عالمی مقابلوں كی افتتاحی تقريب آج قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقريب میں وزير ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے مشير حجۃ الاسلام و المسلمين حميد محمدی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين ڈاكٹر علی رضا اعرافی نے خطاب فرمايا۔
حجۃ الاسلام و المسلمين حميد محمدی نے كہا كہ قرآن پر ايمان، قرآن كی پہچان اور قرآن مجيد پر عمل قرآن مجيد كے توسيعی منشور كی اساس ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب كے دوران فن اور آرٹ كی تيس سے زيادہ اصناف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی مفاہيم اور معارف كی ترويج كے لیے ان اصناف سے سے بھرپور استفادہ كرنے كی ضرورت ہے۔
698137