علمائے شيعہ كے علمی آثار كا جائزہ لينے كے لیے لندن يونيورسٹی میں نشست

IQNA

علمائے شيعہ كے علمی آثار كا جائزہ لينے كے لیے لندن يونيورسٹی میں نشست

22:31 - November 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2036163
بين الاقوامی گروپ: سنٹر آف اسلامك شيعہ اسٹڈيز كے زير اہتمام شيعہ علماء كی معروف كتب كا جائزہ لينے كےلیے مارچ كے اوائل میں لندن يونيورسٹی میں ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سنٹر آف اسلامك شيعہ اسٹديز كی جانب سے علمائے شيعہ كو متعارف كروانے كے لیے ان كی كتب كے بارے میں ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
شيعہ اسٹڈيز ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق نشست كا عنوان "اسلامی علوم كے قديمی آثار، شيعہ كتب سولہویں صدی سے اب تك" ہے۔ نشست مقامی وقت كے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے شام پانچ بجے تك جاری رہے گی۔
اسفار اربعه ملاصدرا، بحارالنوار علامه مجلسی، وسائل الشيعه تأليف شيخ حرّ عاملی، المكاسب المحرمه مولفہ شيخ مرتضی انصاری، كفاية‌الاصول تأليف ملامحمدكاظم خراسانی و معجم الرجال الحديث آيت‌الله خوئی وہ اہم كتابیں ہیں جن كے بارے میں نشست كے دوران گفتگو كی جائے گی۔
نشست میں پڑھے جانے والے مقالات كا انتظامیہ كی جانب سے كتابی صورت میں شائع كيا جائے گا۔
698946
نظرات بینندگان
captcha