بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ عالمی كانفرنس آئسسكو ، عالمی دعوت اسلامی اور گرينیڈا يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد ہورہی ہے۔
آئسسكو كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں امريكہ اور يورپ كے دانشور، اسلامی مفكرين، اور ذرائع ابلاغ كے ماہرين شركت كریں گے۔
كانفرنس میں اسلام اور مسلمانوں كے خلاف پائے جانے والے غلط تصورات اور نازيبا تعبيرات كا جائزہ ليا جائے گا اور ان كی اصلاح كے لیے يورپی يونيورسٹيز اور تحقيقاتی اداروں كے كردار پر گفتگو كی جائے گی اور آخر میں ايك اصلاحی لائحہ عمل تدوين كيا جائے گا۔
یہ كانفرنس تين دن تك جاری رہے گی اور آخری دن اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات كے خاتمے كے راہ حل پر مبنی لائحہ عمل كی تدوين كے بعد اختتام پذير ہوگی۔
700263