بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدسہ امام علی (ع) كے زير اہتمام قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كی نمائش كا آغاز گذشتہ روز ہوگيا ہے۔ امام علی (ع) اور عباسی دور كے معروف خطاط ياقوت المستعصمی كے ہاتھ سے تحرير شدہ قرآن مجيد اس نمائش كے اہم قلمی نسخوں میں شامل ہیں۔
نمائش میں پيش ہونے والے قلمی نسخے انتہائی نادر شاہكار ہیں جو خط كوفی اور مختلف عربی خطوط میں تحرير كیے گئے ہیں۔
نجف اشرف میں منعقد ہونے والی قلمی نسخوں كی یہ نمائش عراق بھر كی پہلی نمائش ہے جس میں قلمی نسخے پيش كیے جارہے ہیں۔
ياد رہے كہ آستانہ امام علی (ع) میں قرن اول سے ليكر اب تك كے انتہائی اہم اور نادر قلمی نسخے موجود ہیں۔
703200