فرانس میں مسجد كی توہين، مجلس مسلمين كی جانب سے شديد مذمت

IQNA

فرانس میں مسجد كی توہين، مجلس مسلمين كی جانب سے شديد مذمت

11:38 - November 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2039469
بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم "CFCM" نے مرماند شہر میں مسجد كی اہانت كے خلاف ايك بيان میں اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم "سی ايف سی ايم" نے ايك بيان میں مرماند شہر میں مسجد كی ديوار اور دروازوں پر نسل پرستانہ نعرے اور نازيبا كلمات لكھے جانے كے خلاف شديد احتجاج كيا ہے۔ بيان میں اس قسم كے اقدامات كی روك تھام كے لیے پارليمانی كمیٹی كی تشكيل كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی اے ايف پی كی رپورٹ كے مطابق مسلمانوں كی تنظيم نے ملك میں بڑھتے ہوئے نسل پرستانہ جذبات اور مذہبی مقامات كے خلاف نفرت كی لہر پر تشويش كا اظہار كيا اور حكومت سے مطالبہ كيا كہ ايك كميشن تشكيل ديا جائے جو قومی يكجہتی كی راہ میں مشكلات كھڑی كرنے والے نسل پرستانہ اقدامات كے خلاف ٹھوس اقدامات كرے۔

703109

نظرات بینندگان
captcha