بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين اور حضرت عباس علمدار كے حرم مطہر پر تمام سال سرخ علم نصب رہتے ہیں اور ايام عزاداری شروع ہوتے ہی سرخ علم اتار كر سياہ علم نصب كردیے جاتے ہیں۔
سياہ علم نصب كرنے كے لیے باقاعدہ عزاداری برپا كی جاتی ہے جس میں شيعہ اوقاف ، عراقی حكام اور مقامی شخصيات سميت بہت سے لوگ شركت كرتے ہیں۔
خبررساں ادارے "نون" كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدسہ امام حسين كے سيكرٹری جنرل كے مشير افضل الشامی نے علم نصب كرنے كی تقريب كے انعقاد كا مقصد محرم الحرام كی اہميت اجاگر كرنا اور دنيا پر یہ ثابت كرنا ہے كہ اہل بيت كے چاہنے والے انكے فرامين كے احياء كے لیے كوشاں ہیں۔
707470