بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآنی مدارس كے بارے میں مشتركہ نظریہ اور اس نظریہ كو عملی جامہ پہنانے، تعليمی ماہرين كے تجربات سے استفادہ كرنے اور سماجی و مذہبی تعليمات پر مشتمل چينل تشكيل دينے كے لیے اس كانفرنس كا انعقاد كيا گيا۔
shia974 ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ورلڈ شيعہ خوجہ اثنا عشری فیڈريشن كے سيكرٹری جنرل سيد علی رضا نقوی نے ايك بيان میں تمام والدين اور قرآنی و اسلامی مدارس كے عہدے داروں، مبلغين اور مدارس سے فارغ التحصيل ہونے والے طلاب سے اپيل كی ہے كہ «www.surveymonkey.com» پر رجوع كریں اور وہاں موجود مخصوص فارم پر كریں۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ تعميری جوابات كے بارے میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی عالمی كانفرنس میں تبادلہ خيال ہوگا اور ان جوابات كی روشنی میں ماہرين، اسلامی مدارس كی بہتری كے لیے كوئی طريقہ كار وضع كریں گے۔
710650