ماسكو میں عنقريب مسجد تعمير كی جائے گی، ولاديمر پوٹين

IQNA

ماسكو میں عنقريب مسجد تعمير كی جائے گی، ولاديمر پوٹين

15:25 - December 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2049132
بين الاقوامی گروپ: روس كے وزير اعظم ولاديمير پوٹين نے خبر دی ہے كہ عنقريب روس كے دار الحكومت ماسكو میں ايك نئی مسجد تعمير كی جائے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جمعرات كو سوال و جواب كی سالانہ نشست میں گفتگو كرتے ہوئے روس كے وزير اعظم ولادی مير پوٹين نے كہا كہ ماسكو میں ايك نئی مسجد كی تعمير كے بارے میں ابتدائی كام انجام دیے جاچكے ہیں اور عنقريب دارالحكومت میں ايك نئی مسجد تعمير كی جائے گی۔
Ria Novosti ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق یہ مسجد ماسكو كے جنوب مشرقی علاقے میں تعمير كی جائے گی جہاں تاتاری نژاد لوگ رہتے ہیں اور ان كی اكثريت مسلمان ہے۔
مقامی حكام كا كہنا ہے كہ مسجد كی تعمير سے قبل علاقے میں سكونت پذير غير مسلم لوگوں سے ہماھنگی كی جائے گی۔
يا درہے كہ اس وقت روسی دارالحكومت ماسكو میں صرف ۴ مساجد ہیں اور مسلمان آبادی كو ديكھتے ہوئے یہ تعداد بہت ہی كم ہے يونی ہر پانچ لاكھ مسلمانوں كے لیے ايك مسجد!
713253

نظرات بینندگان
captcha