بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے شہربوندی میں ايك نشست كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں ان اعمال كا جائزہ ليا جائے گا جو اللہ تعالی كے نزديك بہترين عمل شمار ہوتے ہیں۔
يونائیٹڈ امہ كی رپورٹ كے مطابق ثقافتی و سماجی سنٹر لونگ جومو كے سربراہ فريد منير نسشت میں خصوصی شركت كریں گے اور انكے علاوہ پيرس كے مضافات میں سكونت پذير مسلمان بھی اس نشست میں شركت كے لیے بوندی آئیں گے۔
اللہ تعلی كے مقابلے میں بندوں كے حقوق ، عبادات كو انجام دينے كا حكم دينے والی آيات، نيك اعمال كی درجہ بندی اور اللہ تعالی كے نزديك انكا مقام وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں اس نشست میں گفتگو كی جائے گی۔
713641