بحرين میں طلباء كے درميان حفظ قرآن كے چودہویں مقابلوں كا انعقاد

IQNA

بحرين میں طلباء كے درميان حفظ قرآن كے چودہویں مقابلوں كا انعقاد

19:29 - December 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2050578
بين الاقوامی گروپ : آئندہ ماہ بحرين میں طلباء كے درميان حفظ قرآن كے چاودہویں مقابلے كا انعقاد ہوگا جس میں ۲۵۰ سے زائد طلباء شريك ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے شہر محرق میں الاصلاح سوسائٹی كے زير اہتمام طلباء كے حفظ قرآن كے مقابلوں میں سات سے اٹھارہ سال تك كی عمر كے دو سو پچاس طلباء اپنے ناموں كا اندراج كرواچكے ہیں۔
ڈيلی نيوز ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق دوروزہ مقابلے آئندہ ماہ منعقد ہونگے اور نماياں پوزيشنحاصل كرنے والے طلباء كو انتہائی قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
الاصلاح سوسائٹی كے زير اہتمام منعقد ہونے والے مقابلوں میں واحۃ القرآن الكريم سنٹر اور تازر اسلامی انشورنس كا تعاون بھی حاصل ہے۔
قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی انتظامی كمیٹی نے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد روحانی اقدار اور اسلامی سرگرميوں كا فروغ قرار ديا ہے تاكہ اس طريقہ سے نوجوان نسل كو قرآن مجيد حفظ كرنے كی جانب راغب كيا جاسكے۔
714316
نظرات بینندگان
captcha