الازہر نے اسكندریہ میں كليسا كے خلاف دہشت گردی كی كاروائی كی شديد مذمت كردی

IQNA

الازہر نے اسكندریہ میں كليسا كے خلاف دہشت گردی كی كاروائی كی شديد مذمت كردی

23:33 - January 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2058348
بين الاقوامی گروپ: مصر كی معروف اسلامی يونيورسٹی الازہر نے اسكندریہ شہر میں كليسا كے نزديك دہشت گردی كی كاروائی كو قومی اتحاد كو نقصان پہنچانے كی سازش قرار ديتے ہوئے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسكندریہ میں قبطی شہريوں كے كليسا كے قريب ہونے والے حملے كی مذمت میں الازہر يونيورسٹی نے ايك بيان میں كہا ہے كہ اس قسم كی گھٹيا حركتیں قومی وحدت كو نقصان پہنچانے كی سازش ہیں۔
Casafree ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق بيان میں مسلمانوں اور عيسائيوں سے اپيل كی گئی ہے كہ ايسے شدت پسندانہ اقدامات اور ايك دوسرے كے خلاف بيان دينے سے پرہيز كریں و شہريوں كے درميان لڑائی جھگڑے اور فرقہ واريت كا سبب بنیں۔
مصر كے مفتی اعظم علی جمعہ نے بھی اس واقعہ كی مذمت كرتے ہوئے شہريوں سے پر امن رہنے كی اپيل كی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد كے ورثاء سے اظہار ہمدردی كيا۔
722756
نظرات بینندگان
captcha