بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس میں جاری مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو سراہتے ہوئے مشہد كے ميئر شادكام نے كہا كہ یہ مقابلے مشہد مقدس كی فكری و ثقافتی اہميت كو مزيد اجاگر كرنے میں اہم كردار ادا كریں گے۔ انہوں نے كہا كہ مشہد مقدس دنيائے اسلام اور عالم تشيع كا مركز ہے جہاں ہر سال دو كروڑ سے زائد زائرين آتے ہیں اور یہ مقابلے اہل بيت كی تعليمات سے آشنائی میں اہم كردار ادا كریں گے۔
مشہد كے ميئر نے مزيد كہا كہ افسوس اس بات كا ہے كہ اسلام دشمن طاقتوں كے پروپيگنڈے سے متاثر ہوكر مسلمان بھی یہ سوچتے ہیں كہ ايران میں قرآن مجيد كو اہميت نہیں دی جاتی۔ اس غلط پروپيگنڈے كا حقيقت سے دور كا بھی واسطہ نہیں ہے۔
728738