قرآن مجيد سے مانوس ہونے كے نتيجہ میں احساس ذمہ داری میں اضافہ ہوتا ہے، بوسنيائی قاری قرآن

IQNA

قرآن مجيد سے مانوس ہونے كے نتيجہ میں احساس ذمہ داری میں اضافہ ہوتا ہے، بوسنيائی قاری قرآن

19:20 - January 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2063980
بين الاقوامی گروپ: مسلمان طلباء كے تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے قاری قرآن تائب كاراليچ نے احساس ذمہ داری كو قرآن سے مانوس ہونے والے افراد كی خصوصيت قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق احساس ذمہ داری اور قرآنی مفاہيم كو زندگی كا اصول بنانے كی بھرپور لگن قرآن مجيد سے مانوس ہونے والے افراد كی امتيازی خصوصيت ہے۔ ان خيالات كا اظہار بوسنيا سے آئے ہوئے قرآن مجيد كے قاری تائب كاراليچ نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كيا۔
انہوں نے كہا كہ ميری بھرپور كوشش ہوتی ہے كہ خود كو ان تمام باتوں پر عمل كرنے كا پابند بناؤں جن كی میں تلاوت كرتا ہوں۔ تائب كاراليچ نے مزيد كہا كہ اسلام مخالف لہر كا مقابلہ كرنے كے لیے زيادہ سے زيادہ اتحاد بين المسلمين كو مضبوط بنانے كی ضرورت ہے اور قرآن مجيد سورہ آل عمران كی آيت " وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ" كی روشنی میں ہمیں فرقہ واريت سے پرہيز كرنے كی تاكيد كررہا ہے۔
728154


نظرات بینندگان
captcha