حقيقی اسلام كے عنوان سے بھارت میں نشست كا انعقاد

IQNA

حقيقی اسلام كے عنوان سے بھارت میں نشست كا انعقاد

19:21 - January 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2063983
ادب و آرٹ گروپ: چہار مينار مسجد كے زير اہتمام امروہہ میں حقيقی اسلام كے عنوان سے ايك نشست كا انعقاد ہوا ہندوستان كے معروف دانشور آفتاب احمد امروہوی نے خطاب كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كے سلسلہ میں امروہہ میں منعقد ہونے والی نشست سے قاری قرآن آفتاب احمد امروہوی نے خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب كے دوران اسلام كی مختلف خصوصيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام محبت و رواداری كا درس ديتا ہے اور آج دنيا میں اسلام بہت تيزی سے پھيل رہا ہے جو اس بات كی علامت ہے كہ اسلام كسی خاص طبقے يا سرزمين سے مخصوص نہیں بلكہ تمام انسانوں كی ہدايت كے لیے آيا ہے۔
آفتاب احمد امروہوی نے كہا كہ اسلام میں دہشت گردی اور ٹيررازم كی كوئی گنجائش نہیں ہے ، قرآن مجيد نے بھی قتل و فتنہ و فساد كو حرام قرار ديا ہے اسی لیے رسول اكرم (ص) نے ہميشہ معاشرے میں امن و امان برقرار كرنے كی كوشش فرمائی ہے۔
729117
نظرات بینندگان
captcha