بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پبلك كلچرل كونسل كے سربراہ حسين علی قاسم زادہ نے لرستان ڈويژن میں كونسل كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ گذشتہ تين عشروں كے دوران ہر ہفتے ايك فرقے كی بنياد ركھی گئی ہے اور اس وقت دنيا میں باطل اور گمراہ فرقوں كی تشكيل میں اضافہ كا رجحان مسلمان رہنماؤں كے سامنے ايك چيلنج كا روپ دھار چكا ہے اور اس خطرناك رجحان سے مقابلہ كرنے كے لیے بصيرت اور ہوشياری كی ضرورت ہے۔
حسين علی قاسم زادہ نے كہا كہ ملك میں سوفٹ وار اور اس قسم كے ثقافتی حملوں كا مقابلہ كرنے كے لیے مكمل منصوبہ بندی كی گئی ہے لہذا ہر شہری كا فرض ہے كہ دشمن كی سازشوں كو ناكام بنانے كے لیے قدم بڑھائے۔
736868