بين الاقوامی قراانی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كوئين ميری كالج میں سرگرم اسلامی تنظيم انجمن اسلامی كے زير اہتمام لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ہفتہ منايا جارہا ہے۔ اسلام كے بارے میں آشنائی كا ہفتہ منايا جانے كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كی درست تصوير پيش كرنا اور اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں بروئے كار لائے جانے والے بعض غلط اور ناروا الفاظ كا مقابلہ كرنا ہے۔
Queenmaryisoc ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلام يا الحاد، كون بہتر؟ اسلامی شريعت كيا ہے؟ حضرت عيسی كی احاديث، قرآن سے آشنائی، وہ اہم موضوعات ہیں جن پر اس ہفتے لندن يونيورسٹی میں مختلف نشستوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
738800