بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محمكہ تعليم رياست جيگاوا كے كمشنر ہارون وكيلی نے پچویں قومی قرآنی مقابلوں كی تفصيل بتاتے ہوئے كہا كہ اميد كی جارہی ہے كہ ملك بھر كی تيس رياستوں سے ساڑھے پانچ سو كے قريب افراد ان مقابلوں میں شركت كریں اور ايك ہزار سے زائد افراد مہمان اور ناظر كی حيثيت سے رياست جيگاوا آئیں۔
Tribune ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ہارون وكيلی نے رياست جيگاوا میں قومی قرآنی مقابلوں كے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ ۱۱ فروری سے شروع ہونے والے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد رياست میں اسلامی تعليم كو بہتر بنانا رياست كی انتظامی صلاحيتوں كا مظاہرہ كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مقابلوں كے انعقاد كا ايك مقصد مسلمان نوجوانوں كو اسلامی تعليم كی طرف راغب كرنا اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اتحاد و وحدت كو فروغ دينا ہے۔
741439