بين الاقوامی گرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شمالی فرانس كی اسلامی تنظيم كے زير اہتمام منعقد ہونے والا سالانہ اجتماع اس سال فرانس كے شہر ليل میں منعقد ہوگا۔ اجتماع صبح نو نجےسے رات گيارہ بجےتك جاريرہے گا۔
سپہر نيوز كی رپورٹ كے مطابق اجلاس سے عكرمہ صبری، المعزی ابوزياد، خديجہ مفيد اور عالمہ بومدين خطاب كریں گے اور شمالی فرانس كے مسلمانوں كے مسائل اور امت مسلمہ كو درپيش چيلنجز كے بارے میں اظہار خيال كریں گے۔اجتماع كے موقعہ پر انجمن اسلامی شمالی فرانس كے زير اہتمام مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے اور الاعتصام گروپ كی جانب سے اسلامی موسيقی پيش كی جائے گی۔
اميد كی جارہی ہے كہ اس اجتماع میں مسلمانوں كی ايك بہت بڑی اكثريت شريك ہوگی۔
743444