بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كو ۳۲سال ہوچكے ہیں اور یہ انقلاب اسلامی تعليمات كے سائے میں روز بروز ترقی اور اسلامی بيداری كی جانب گامزن ہے۔ اسلامی بيداری كے ايك اہم مركز لبنان میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی جانب سے اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا جو مدرسہ شاہد كے ایڈیٹوريم ہال میں منعقد ہوگی۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كے بارے میں منعقد ہونے والی اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوگا اور اس كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كی ترقی كے بارے میں ايك دستاويزی فلم دكھائی جائے گی۔
جشن انقلاب كی تفصيلات بتاتے ہوئے قونصل جنرل سيد محمد حسن رئيس زادہ نے كہا كہ اسلامی انقلاب شجرہ طيبہ ہے جس نے انتہائی قيمتی پھل ہمیں عطاكیے ہیں اور ہمیں اس انقلاب كی اہميت كا احساس كرنا چاہیے۔
743470