بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی حسينی سيستانی كے نمائندے اور امام حسين(ع) كے حرم كے متولی آيت اللہ عبدالمہدی كربلائی كو ملك میں فرقہ واريت كے خلاف جدو جہد كرنے اور محبت و اخوت اور رواداری كو فروغ دينے كی وجہ سے ۲۰۱۰ء كی اہم مذہبی شخصيت قرار ديا گيا ہے۔
انجمن اسلامی كے سيكرٹری جنرل علی الخفاجی نے كہا كہ آيت اللہ عبدالمہدی كربلائی نے ملك میں امن ، بھائی چارے اور بقائے باہمی كے سلسلہ میں نماياں خدمات انجام دی ہیں اور اسی محبت و اخوت كو مزيد پروان چڑھانے كے لیے شمالی صوبے سليمانیہ كا ايك وفد انہیں امن كا انعام دے گا۔
علی الخفاجی نے انتخاب كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ اس سال كی اہم مذہبی شخصيت كے لیے دو نام سامنے آئے تھے جنہوں نے مسلكی اختلافات سے بالاتر ہوكر رواداری اور محبت كو فروغ ديا ان میں ايك سيد احمد الصافی تھے اور دوسرے آيت اللہ عبدالمہدی كربلائی تھے۔
744129